عبد اللہ کادوانی کا ‘ تیرے بن ‘ کی پہلی سالگرہ پر شائقین کے لیے تحفہ

– JANG

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے ہدایت کار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے سیزن 2 کا بڑا اعلان کردیا۔

اس کے ساتھ ہی طویل کیپشن لکھ کر تیرے بن سیزن 2 کی شوٹنگ کے حوالے سے اعلان کیا۔

عبداللہ کادوانی نے لکھا کہا الحمدللہ اس سال کا سب سے بڑا اعلان کرنے کا وقت بلآخر آ گیا ہے، جس کا بے پناہ انتظار تھا، آپ کی پسندیدہ جوڑی یمنیِ زیدی اور وہاج علی اپنی بے مثال آن اسکرین کیمسٹری کے ساتھ تیرے بن سیزن 2 میں دھوم مچانے کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور جیو انٹرٹینمنٹ ایک نئے شاہکار کے ساتھ آنے کو تیار ہے، جلدی اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو آپ سب کی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔